• 2. پاک مقام کا پردہ اور ستون
    Jan 24 2023

    مَیں پاک مقام کے ستونوں اور اِس کے پردے کے رنگوں میں موجود روحانی معانی پر غوروخوض کرنا چاہوں گا۔ ہم یہاں جس خیمۂ اِجتماع پر غور کر رہے ہیں اِس کی لمبائی۵.۱۳ میٹر(۴۵ فٹ) اور چوڑائی۵.۴ میٹر(۱۵فٹ) تھی، اور اِسےدو کمروں میں تقسیم کِیاگیاتھاجو پاک مقام اور پاکترین مقام کہلاتے ہیں۔ پاک مقام کے اندر، ایک شمعدان، نذر کی روٹیوں کی میز، اور بخور کی قربانگاہ تھی، جب کہ

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show More Show Less
    1 hr and 18 mins
  • 1. ہم اُن میں سے نہیں ہیں جو اپنے گناہوں کی وجہ سے ہلاکت کے لئے پیچھے ہٹتے ہیں
    Jan 24 2023

    کتابِ مقدس کا سار ا کلام جھوٹے اُستادوں کے لئے ایک بھید ہے جو ابھی نئے سِرے سے پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ا ِس لئے وہ خُدا کے کلام کی اپنے ذاتی طریقہ سے انسانی خیالات کے ساتھ تشریح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حالانکہ، وہ بذاتِ خود مطمئن نہیں ہیں کہ وہ کیا سکھا رہے ہیں۔ نتیجہ کے طورپر، حتیٰ کہ یِسُوعؔ پر ایمان رکھنےوالوں میں سے بھی بہت سارے لوگ ایسے نہیں ہیں جو اپنی نجات کا کامل یقین رکھتے ہیں۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show More Show Less
    1 hr and 12 mins
  • 3. وہ جو پاک ترین مقام میں داخل ہو سکتے ہیں
    Jan 24 2023

    خیمۂ اِجتماع چار قِسم کے غلافوں کے ساتھ ڈھکا ہوا ایک چھوٹا سا تہہ ہونے والا گھر تھا۔ یہ مختلف اشیا سے بنا ہوا تھا— مثال کے طورپر، اِس کی دیوار کیکر کی لکڑی کے ۴۸تختوں سے بنی ہوئی تھی۔ ہر تختے کی اونچائی۵.۴ میٹر (۱۰ ہاتھ:۱۵ فٹ) تھی، اور چوڑائی۵.۶۷ سینٹی میٹر (۵.۱ ہاتھ: ۲.۲فٹ) تھی۔ تمام تختے سونے کے ساتھ منڈھے ہوئے تھے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show More Show Less
    35 mins
  • 4. پردہ جو پھٹ گیا
    Jan 24 2023

    پاکترین مقام وہ جگہ تھی جہاں خُدا رہتا تھا۔ اور صرف سردار کاہن ہی سال میں ایک بار، یومِ کفارہ پر، اسرائیلیوں کے گناہوں کی معافی کے لئے قربانی کے بکرے کا خون لے کر، پاکترین مقام میں داخل ہو سکتا تھا۔ وہ ایسا اِس لیےکرتا تھا کیونکہ خیمۂ اِجتماع کا پاکترین مقام، خُداکا گھر، ایک مقدس جگہ تھی جہاں وہ اُس وقت تک داخل نہیں ہو سکتا تھا جب تک کہ وہ قربانی کا خون نہ لیتا، جس کے سر پر، گنہگاروں کی بدکرداریاں مٹانے کے لئے، اُس کے ہاتھ رکھے جاتے تھے۔ مختلف الفاظ میں، حتیٰ کہ سردار کاہن بھی خُدا کی سزا سے بچ نہیں سکتا تھا جب تک کہ وہ اُس کی حضوری میں داخل ہونے سے پہلے قربانی پیش کرنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں کی معافی حاصل نہیں کر لیتا تھا۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show More Show Less
    1 hr and 7 mins
  • 5. خیمۂ اجتماع کے ہر تختے کے لئے چاندی کے دو دوخانے اوردو دو چُولیں
    Jan 24 2023

    خیمۂ اِجتماع بذاتِ خود ۴۸ تختو ں کے ساتھ تعمیر کِیا گیا تھا؛ بیس بیس تختے شمالی اور جنوبی سمتوں کے لئے، چھ تختے مغربی سمت کے لئے، اور دو تختے عقبی دوکونوں کے لئے تھے۔ ہر تختے کی لمبائی ۵.۴ میٹر(۱۵فٹ) اورچوڑائی تقریباً۵.۶۷سینٹی میٹر(۲.۲فٹ) تھی۔ ہر تختے کو سیدھا کھڑا کرنے کے لئے، دو چاندی کے خانے اور دو چولیں تھیں جو ایک دوسرے کے ساتھ درست طریقےسے جڑے ہو ئے تھے۔ یہ ہمیں ایک بار پھر دکھاتا ہے کہ خُدا کی نجات صرف اُس کے فضل سےمسیح پر ایمان رکھنےکی بدولت ملتی ہے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show More Show Less
    1 hr and 18 mins
  • 6. شہادت کے صندوق میں پوشیدہ روحانی بھید
    Jan 24 2023

    آج کا موضوع عہد کا صندوق ہے۔ عہد کا صندوق،جس کی لمبائی ۱۱۳ سینٹی میٹر(۷.۳فٹ)، چوڑائی ۶۸سینٹی میٹر(۲.۲فٹ)، اور اِس کی اونچائی ۶۸سینٹی میٹر(۲.۲فٹ) تھی، کیکر کی لکڑی سےبنا ہوا تھا اور خالص سونے کے ساتھ منڈھا ہوا تھا۔ اِس صندوق کے اندر، پتھر کی دو تختیاں تھیں جن پر دس احکام کندہ تھے اورمَنّ کا سونے کا مرتبان، اور بعدمیں، ہارونؔ کی پھوٹی ہوئی لاٹھی اُن میں شامل کی گئی تھی۔ تب، عہد کے صندوق کے اندر رکھی گئی یہ تین چیزیں ہمیں کیا بتارہی ہیں؟ اِن چیزوں کےذریعے، مَیں یِسُوعؔ مسیح کی تین خدمات کی جامع وضاحت فراہم کرنا پسند کروں گا۔ آئیں اب ہم عہد کے صندوق کے اندر رکھی گئی اِن تین چیزوں میں ظاہر کی گئی روحانی سچائی کا جائزہ لیں۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show More Show Less
    50 mins
  • 7. سرپوش پر بخشی گئی گناہ کی معافی کی قربانی
    Jan 24 2023

    ایک ہاتھ، اُنگلی سے لے کر کہنی تک پھیلی ہوئی لمبائی ہے۔ کلامِ مقدس میں، ایک ہاتھ، آ ج کی پیمائش کے مطابق اندازاً ۴۵ سینٹی میٹر ہے۔ سرپوش کی لمبائی ڈھائی ہاتھ تھی، اور اِس طرح جب اِسےحسابی نظام میں بدلاجائےتو یہ لمبائی تقریباً۱۱۳سینٹی میٹر(۷.۳فٹ) بنتی ہے۔ اور اِس کی چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ، پیمائش میں تقریباً۵.۶۷ سینٹی میٹر(۲.۲فٹ) تھی۔ یہ ہمیں سرپوش کی جسامت کا عمومی احساس فراہم کرتا ہے۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show More Show Less
    42 mins
  • 8. نذر کی روٹی کی میز
    Jan 24 2023

    خیمۂ اِجتماع کے اندر پائے جانے والے آلات میں سے ایک، نذر کی روٹی کی میز، کیکرکی لکڑی سے بنائی گئی تھی، اور خالص سونے کے ساتھ منڈھی گئی تھی۔ اِس کی پیمائش لمبائی میں دوہاتھ (۹۰ سینٹی میٹر:۳ فٹ)، اونچائی میں ڈیڑھ ہاتھ (۵.۶۷ سینٹی میٹر: ۲.۲فٹ)، اور چوڑائی میں ایک ہاتھ (۴۵ سینٹی میٹر: ۵.۱فٹ) تھی۔ نذر کی روٹی کی میز پر ہمیشہ روٹی کی بارہ چپاتیاں پڑی رہتی تھیں، اور یہ روٹی صرف کاہن کھا سکتے تھے (احبار ۲۴:۵۔۹)۔

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Show More Show Less
    55 mins